(Sanat-e-Tazad ) صنعت تضاد
جب شاعر اپنے شعر میں ایسے الفاظ کا استعمال کرے جو ایک دوسرے کی ضد ہوں یا ان میں تضاد پایا جائے
مثال ۔ دل کا اجڑنا سہل سہی؍ بسنا سہل نہیں ظالم
( بستی بسنا کھیل نہیں بستے بستے بستی ہے ( فانی
اس شعر میں اجڑنا اور بسنا میں تضاد ہے -
(opposite) تضاد مطلب الٹا -
دیگر مثالیں۔
سارے سوال آسان ہیں مشکل ایک جواب
ہم بھی ایک جواب ہیں کوئی سوال کرے
میری بیتابی کی مشکل آپ آساں ہو گئی
بڑھ گیا درد دل بیتاب تو کم ہو گیا
بدل جائیں گے یہ دن رات اجملؔ
کوئی نا مہرباں کب تک رہے گا
پلٹ کے دور زماں صبح و شام پیدا کر
نئے طریق سے دنیا میں نام پیدا کر