( سورج کی شہ پہ تنکے بے باک ہوگئے (پروین شاکر
Saturday, April 29, 2017
Husne Taleel
( سورج کی شہ پہ تنکے بے باک ہوگئے (پروین شاکر
Thursday, April 27, 2017
تجنیس Tajnees
اس شعر میں ہستی دو بار آیا ہے ۔ جس میں پہلے کا مطلب ۔ذندگی ہے اور دوسرے کے معنی حیثیت کے ہیں۔
( Similar ) ۔ تجنیس کا مطلب ہے ایک جیسا
Wednesday, April 26, 2017
Sanat-e-Talmeeh
جب شعر میں کسی پرانے واقعےیا روایت کی طرف اشارہ کیا جائےـ
مثال۱ : کیا وہ نمرود کی خدائی تھی
(بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا ( غالب
اس شعر میں نمرود کی طرف اشارہ ہے جس نے خدائی کا دعویٰ کیا تھا ۔
مثال ۲۔ نکلنا خلدسے آدم کا سنتے آئے تھے ؍لیکن
(بڑے بے آبرو ہوکر ترے کوچے سے ہم نکلے (غالب
اس شعر میں بھی پرانے واقعے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔ جب آدمؑ جنت سے ذمین پر بھیج دیے گئے تھے۔
مثل نمرود ہر اک شخص خدائی مانگے ●
دل وہ پاگل ہے کہ خلقت کی بھلائی مانگے
نسل در نسل یوں ہی میرے لہو کا پیاسا●
نار نمرود بھی وہ نخوت فرعون بھی وہ
قطرہ ہوں مگر رونق صحرا ہوں برا ہوں●
مظلوم کے زخموں کا مسیحا ہوں برا ہوں
وہ بیعت فرعون کے قائل ہیں سو اچھے ●
میں وقت کے نمرود سے الجھا ہوں برا ہوں
زلیخا بے خرد آوارہ لیلیٰ بد مزا شیریں●
سبھی مجبور ہیں دل سے محبت آ ہی جاتی ہے
گور مجنوں پہ جو لیلہ نے کہا کیا حال ہے●
قبر سے آئی صدا پردہ اٹھا کر دیکھ لو
موسیٰ کے سر پہ پاؤں ہے اہل نگاہ کا ●
اس کی گلی میں خاک اڑی کوہ طور کی
■■■■■■■■■■■■■■■■■■■
Tuesday, April 25, 2017
Sanat-e-Tazad
(Sanat-e-Tazad ) صنعت تضاد
سارے سوال آسان ہیں مشکل ایک جواب
ہم بھی ایک جواب ہیں کوئی سوال کرے
میری بیتابی کی مشکل آپ آساں ہو گئی
بڑھ گیا درد دل بیتاب تو کم ہو گیا
بدل جائیں گے یہ دن رات اجملؔ
کوئی نا مہرباں کب تک رہے گا
پلٹ کے دور زماں صبح و شام پیدا کر
نئے طریق سے دنیا میں نام پیدا کر