انشا اللہ خاں انشا(غزل)
سوال ۔ شاعر نے نکہت بادِ بہادری سے کیا کہا ہے ؟
جواب۔ شاعر نے نکہت بادِ بہادری سے یہ کہا کہ تم ہمارے ساتھ چھیڑ چھاڑ مت کرو کیونکہ ہم اس دنیا سے بے زار بیٹھے ہیں یعنی تمہاری ٹھنڈی اور خوبصورت ہوا کا ہمارے اوپر کوئی اثر نہیں ہونے والا۔
سوال۔ چوتھے شعر میں شاعر نے کن چیزوں کے کھونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ؟
جواب ۔ صبر و تحمل، ننگ و نام۔
سوال۔ "غنیمت ہے کہ ہم صورت یہاں دو چار بیٹھے ہیں" سے شاعر کی کیا مراد ہے ؟
جواب۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا کا شکر ہے اور یہ ہمارے حق میں بہتر ہے کہ ہم صورت ہمارے پاس موجود ہیں یعنی ہم جیسے لوگ اور بھی موجود ہیں جن سے بات کر کےہم اپنی تکلیف بانٹ سکتے ہیں اور اپنا دل ہلکا کر سکتے ہیں۔
***********
اضافی سوالات
سوال۱۔ ریختی کس شاعر نے لکھی؟
سوال۔ ایک مختصر داستان رانی کیتکی کی کہانی کس کی تصنیف ہے ؟
سوال۲۔ دیے گئے شعر میں بتائے قافیہ کہاں پر ہے ؟
کمر باندھے ہوئے چلنے کو یاں سب یار بیٹھے ہیں
بہت آگے گئے ، باقی جو ہیں تیار بیٹھے ہیں
سوال۳۔ دئیے گئے شعر میں ردیف کی نشاندہی کیجئے۔
کمر باندھے ہوئے چلنے کو یاں سب یار بیٹھے ہیں
بہت آگے گئے ، باقی جو ہیں تیار بیٹھے ہیں
نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ، ہم بیزار بیٹھے ہیں
سوال۴۔ نکہتِ بادِ بہاری کے کیا معنی ہیں؟
سوال۵۔ مطلع کون سا شعر ہوتا ہے اور اس کی پہچان کیا ہے؟
سوال۶۔غزل میں مقطع کون سا شعر ہے؟ لکھئیے اور اس کی پہچان کیا ہے؟
**********
No comments:
Post a Comment