خواجہ معین الدین چشتیؒ
سوال۱۔ خواجہ غریب نواز کہاں پیدا ہوئے ؟
جواب ۔ خواجہ غریب نواز ایران کے ایک شہر سنجر میں پیدا ہوئے ۔
سوال۲۔ خواجہ صاحب کے پیرومرشد کون تھے اور کہاں کے رہنے والے تھے ؟
جواب ۔ خواجہ صاحب کے پیرومرشدحضرت خواجہ عثمانؒ تھے اور وہ شہر ہرون کے رہنے والے تھے۔
سوال۳۔ خواجہ صاحب کو غریب نواز ‘ ‘ کیوں کہا جاتا ہے ؟
جواب۔ خواجہ صاحب کو غریب نواز ‘ ‘ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ انھوں نے بھٹکے ہوئے لوگوں کو حق و انصاف ، برابری ، انسانیت اور محبت کا درس دیا ، وہ غریبوں کے سچے ہمدرد تھے ، جو کچھ ان کے پاس آتا وہ اسے غریبوں اور ضرورت مندوںمیں تقسیم کردیتے تھے ۔ اسی وجہ سے انھیں غریب نواز ‘ ‘ کہا جانے لگا ۔
سوال۴۔ خواجہ صاحب کو کیا بشارت ہوئی تھی ؟
جواب۔ خواجہ صاحب کو یہ بشارت ہوئی تھی کہ " ہندوستان جا کر دین کی تبلیغ کرو اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ دکھاؤ "۔
سوال۵۔ خواجہ صاحب کی تعلیمات کیا ہیں ؟
جواب۔ خواجہ صاحب کی تعلیمات یہ ہیں کہ " مصیبت کے مارے دکھی انسانوں سے ہمدردی کرنا اور ان کے غم میں شریک ہونا ، ہزاروں عبادت سے بڑھ کر عبادت ہے ۔ جو شخص بھوکے کو کھانا کھلائے ، پیاسے کو پانی پلائے اور ننگے کو کپڑے پہنائے خدا اسے دوست رکھتا ہے ۔ اپنے کسی بھائی کو بے عزت کرنا یا حقیر سمجھنا سب سے بڑا گناہ ہے " ۔
سوال۶۔ گرونانک نے خواجہ صاحب کے بارے میں کیا کہا ہے ؟
جواب۔ گرو نانک نے کہا تھا کہ نجات حاصل کرنے کے لیے ہر فرد کو ان کی تعلیمات کے بغور مطالعے اور عمل کی ضرورت ہے یعنی ہر کسی کو ایک کامیاب اور بہتر زندگی گزارنے کے لیے ان کی بتائی ہوئی باتوں پر غور کرنا چاہیے ۔
************