Tuesday, August 25, 2020

Khuwaja Moinnuddin Chishti (RA) Class 11, Nai Awaz

 

خواجہ معین الدین چشتیؒ

سوال۱۔  خواجہ غریب نواز کہاں پیدا ہوئے ؟
جواب ۔    خواجہ غریب نواز ایران کے ایک شہر سنجر میں پیدا ہوئے ۔

سوال۲۔ خواجہ صاحب کے پیرومرشد کون تھے اور کہاں کے رہنے والے تھے ؟ 
جواب ۔   خواجہ صاحب کے پیرومرشدحضرت خواجہ عثمانؒ   تھے  اور وہ  شہر ہرون کے رہنے والے تھے۔

سوال۳۔  خواجہ صاحب کو غریب نواز ‘ ‘ کیوں کہا جاتا ہے ؟ 
جواب۔  خواجہ صاحب کو غریب نواز ‘ ‘ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ  انھوں نے بھٹکے ہوئے لوگوں کو حق و انصاف ، برابری ، انسانیت اور محبت کا درس دیا ، وہ غریبوں کے سچے ہمدرد تھے ، جو کچھ ان کے پاس آتا وہ اسے غریبوں اور ضرورت مندوںمیں تقسیم کردیتے تھے ۔ اسی وجہ سے انھیں غریب نواز ‘ ‘ کہا جانے لگا ۔

سوال۴۔  خواجہ صاحب کو کیا بشارت ہوئی تھی ؟
جواب۔   خواجہ صاحب کو یہ بشارت ہوئی تھی کہ "  ہندوستان جا کر دین کی تبلیغ کرو اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ دکھاؤ "۔

سوال۵۔   خواجہ صاحب کی تعلیمات کیا ہیں ؟
جواب۔   خواجہ صاحب کی تعلیمات  یہ ہیں  کہ " مصیبت کے مارے  دکھی انسانوں سے ہمدردی کرنا اور ان کے غم میں شریک ہونا ، ہزاروں عبادت سے بڑھ کر عبادت ہے ۔ جو شخص بھوکے کو کھانا کھلائے ، پیاسے کو پانی پلائے اور ننگے کو کپڑے پہنائے خدا اسے دوست رکھتا ہے ۔ اپنے کسی بھائی کو بے عزت کرنا یا حقیر سمجھنا سب سے بڑا گناہ ہے " ۔

سوال۶۔  گرونانک نے خواجہ صاحب کے بارے میں کیا کہا ہے ؟ 
جواب۔   گرو نانک نے کہا تھا کہ نجات حاصل کرنے کے لیے ہر فرد کو ان کی تعلیمات کے بغور مطالعے اور عمل کی ضرورت ہے یعنی  ہر کسی کو  ایک کامیاب اور بہتر زندگی گزارنے کے لیے  ان کی بتائی ہوئی باتوں پر غور کرنا چاہیے ۔ 


************

Farzi Lateefa Class 9, Gulzare Urdu


فرضی لطیفہ

 اکبر الہ آبادی

اس نظم میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہماری قوم کے لوگ دن بہ دن تعلیم سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ وہ سب کچھ پانا تو چاہتے ہیں مگر محنت اور کوشش کرنا نہیں چاہتے۔ مگر کسی بھی منزل کو پانے کے لیے اور کچھ بننے کے لیے محنت اور تعلیم سب سے بڑی چیزیں ہے۔ 
           اس بات کو سمجھانے کے لیے شاعر نے لیلیٰ اور مجنوں کے عشق کی مثال پیش کی ہے کہ اگر آج کے دور میں وہ بھی ہوتے اور ان کے وصال( ملنے) کی شرط پڑھائی یا تعلیم ہوتی تو وہ لیلیٰ کو چھوڑ دیتا 
مگر کالج جانا یا پڑھائی کرنا منظور نہیں کرتا۔

************

جواب ۱۔  اس کا مطلب ہے کہ مسلمانوں کی حفاظت کرنے والا  صرف اور صرف خدا ہے کیوں کہ ان کی حالت بہت خراب ہے۔ اور اس بات کا ان کو احساس بھی نہیں ہے۔

جواب ۲۔ مجنوں کو لیلیٰ کی ماں نے یہ مشورہ دیا کہ اگر تم بی۔اے پاس کر لو تو میں تمہاری شادی لیلی سے کرنے کے لئے تیار ہوں۔

جواب۳۔ مجنوں نے لیلیٰ کی ماں کو یہ جواب دیا کہ کہاں عاشقی اور کہاں کالج کی پڑھائی ، دونوں میں بہت فرق ہے اور میں پڑھائی نہیں کروں گا چاہے مجھے اس کو چھوڑنا ہی کیوں نہ پڑے۔

*************

Sunday, August 23, 2020

Kiye jao koshish ,Class 9 , Gulzar e urdu

کئے جاؤ کوشس

 ( اسمعیلؔ میرٹھی)

حوالہ  

نظم "کئے جاؤ کوشش"  ہماری نصابی کتاب "گلزارِ اردو " سے لی گئ ہے ۔اس کے شاعر  اسمعیل میرٹھی ہے۔  اس نظم میں انہوں نے لگاتار محنت کرنے کے لیے کہا ہے۔

مرکزی خیال  

 جب بھی ہم کسی چیز کے لیے محنت کریں تو ہمیں لگاتار مستقل محنت کرنی چاہیے یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ہم جیتیں گے یا ہارینگے کیونکہ کسی بھی مقابلے میں جیت اور ہار چلتی رہتی ہے ہمیں مستقل کوشش کرنی چاہیے۔ اگر ہم ہار بھی جائیں تو ہمیں ہار نہیں ماننی چاہیئے بلکہ دوبارہ کوشش کرنی چاہیے۔کوئی بھی سبق اگر ہم ایک بار سمجھ میں نہیں آتا تو اس کو دوبارہ پڑھیں گے اور کئی کئی بار پڑھیں گے تو وہ چیز ہماری سمجھ میں آجائے گی۔اسی طرح اگر ہمارا کوئی بھی کاروبار ہے کوئی بھی کام ہے اگر ہم اس کو چھوڑ کر بیٹھ جائیں گے تو پھر کیا ہوگا،ہم اپنا ہی بیڑا غرق کر لیں گے، اپنا ہی نقصان کر لیں گے ۔اس لئے جو بھی ہو ہمیں لگاتار کام کرنا چاہیے جب تک کہ ہمیں جیت حاصل نہ ہوجائے۔ 
      اس کے علاوہ شاعر نے کیا ہے کہ ہمارے دل میں یہ بات کبھی  نہیں آنی چاہیے کہ ہم ہار گئے تو کیا ہوگا ؟  ہر حال میں حوصلہ رکھنا چاہیے اور  کوشش کرنی چاہیے ۔باقی سب اللہ تعالی کے اوپر چھوڑ دینا چاہیے کہ اللہ کے ہاتھ میں ہے جو ہوگا وہ بہتر ہوگا لیکن ہمیں کوشش ضرور کرنی چاہیے۔

***********

Sunday, August 2, 2020

Chori or uska kaffara چوری اور اس کا کفّارہ , Class 10

چوری اور اس کا کفّارہ

حوالہ ۔ یہ سبق ہماری کتاب نوائے اردو سے لیا گیا ہے اس کے مصنف سید عابد حسین ہیں گاندھی جی کی آپ بیتی My Experiments With Truth کے اردو ترجمے  " تلاش حق "  سے لیا گیا ہے جس کو سید عابد حسین نے 
بہت خوبی کے ساتھ ترجمہ کیا ہے۔ 

خلاصہ۔   گاندھی جی جب ہائی اسکول میں تھے تو دو لڑکوں سے ان کی دوستی تھی۔ ایک سےزیادہ دن نہیں رہی اور دوسرے دوست سے  لمبے وقت تک برقرار رہی۔ جس سے دوستی زیادہ دن  رہی اسکی دوستی کو گاندھی جی ایک المناک واقعہ مانتے ہیں جس کو یاد کرکے افسوس اور 
شرمندگی ہوتی ہے۔

For more details... click here...



******

Azmaish Nawa e Urdu Class 10

Azmaish 
آزمائش 

خلاصہ

حوالہ :  یہ ڈراما ہماری اردو کی کتاب نوائے اردو سے لیا گیا ہے اس کے مصنف محمد مجیب ہیں یہ ڈرامہ آزمائش ڈرامے کا آخری ایکٹ ہے اس میں 1857 کی جنگ آزادی جس میں ہندو اورمسلمان دونوں نے ہی برابرکا حصہ لیا تھا ۔ا ن تاریخی واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔
خلاصہ ۔۔۔ کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے کہ بھاگ وتی اور رام سہائے دونوں گھر پر ہیں ۔ رام سہائے کھانا کھا رہا تھا اور بھاگ ہتی پنکھا جھل رہی تھی اور غمگین تھی کیونکہ اس وقت لوگوں کو بڑی تعداد میں مارا اور کاٹا جارہا تھا۔ وہ اس کو غمگین دیکھ کر اس کو تسلی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ذرا دھیان رکھنا کہ کوئی اجنبی ہمارے گھر پر یا دروازے پر نہ آجائے اور کسی کو پناہ مت دینا۔

For more details click here ۔۔۔۔




*********

Sir Syed ka bachpanسر سید کا بچپن Class 10

Sir Syed ka bachpan     

  سر سید کا بچپن 


حوالہ ۔۔۔ یہ سبق ہماری اردو کی نصابی کتاب نوائے اردو سے لیا گیا ہے اس کے مصنف الطاف حسین حالی ہیں یہ سبق سرسید احمد خان کی سوانح عمری ُ حیاتِ جسوید ٗ کا ایک حصہ ہے ۔ جس میں سرسید احمد خان کی حالاتِ زندگی،  ان کے آس پاس کا ماحول اور ان کا معاشرہ جس میں ان کی پرورش ہوئی بیان کیا گیا ہے۔

خلاصہ۔۔۔  اس سبق میں سر سید کے بچپن اور ان کی پرورش سے متعلق موضوعات بیان ہوئے ہیں جیسے کہ شروع میں یہ بتایا گیا ہے کسی بھی شخص کے لئے اس کے گھر کے ماحول کے ساتھ ساتھ اس کے آس پاس کا ماحول بھی بہت اہمیت رکھتا ہے اور اثر ڈالتا ہے ۔ 

For more details ..... Click here ... 


👉    https://ncerturdusolutions.com/nawa-e-urdu/class-10th/Sir-Syed-Ka-Bachpan.php


*********

Naya Qanoon Class 10 نیا قانون


نیا قانون 
سعادت حسن منٹو
حوالہ۔ یہ افسانہ ہماری نصابی کتاب نوائے اردو سے لیا گیا ہے۔اس کے مصنف " سعادت حسن منٹو ہیں ۔اس سبق میں  انھوں نے1857 ء کے حالات اور ذہنی گھٹن کو پیش کیا گیا ہے۔
     کرئیے۔ click خلاصہ۔۔   مذید تفصیل کے لیے



********

Saturday, August 1, 2020

Miraat un Nazeer مراعاۃ النظیر


مراعاۃ النظیر 


تعریف :  شعر میں ایسے کئی الفاظ کا پایاجانا جن کے بیچ آپس میں کوئی تعلق پایاجائے اور  یہ تعلق تضاد کا نہ ہو۔جیسے

؂     خط بڑا،زلفیں بڑیں، کاکل بڑے، گیسو بڑے
    حسن کی سرکار میں جتنے بڑے  ،  ہندو بڑے         

نوٹ : اس شعر میں خط مطلب داڑھی ، زلف،کاکل اور  گیسو کامطلب بال۔۔ اس طرح ان چاروں الفاظ  کا  تعلق  بالوں سے ہے ۔

؂      پتّہ  پتّہ ،  بوٹا  بوٹا   حال ہمارا   جانے ہے 
    جانے نہ جانے ،گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے 

 نوٹ : اس شعر میں پتہ،بوٹا ،گل،باغ  سبھی کا تعلق پیڑ پودھوں سے ہے۔ 

*********

Takrar تکرار


تکرار (Repeatation)

تعریف :  جب شعر میں  الفاظ دہرائے جائیں وہ بھی بناکسی( تلفظ یا  شکل کے)  تبدیلی کے۔جیسے

 ؂      پتّہ  پتّہ ،  بوٹا  بوٹا   حال ہمارا   جانے ہے 
  جانے نہ جانے ،گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے            

 نوٹ : اس شعر میں پتہ اور بوٹا   کو دہرای گیا ہے یعنی کیا گیا ہے۔ repeat 

؂       پھول ہیں  صحرا میں یا پریاں  قطار اندر قطار

        اودے اودے ، نیلے نیلے ،پیلے پیلے  پیرہن            

نوٹ  :  اس شعر میں  اودے ،نیلے،پیلے تینوں الفاظ کو دہرایا گیا ہے۔ 

*******