مراعاۃ النظیر
تعریف : شعر میں ایسے کئی الفاظ کا پایاجانا جن کے بیچ آپس میں کوئی تعلق پایاجائے اور یہ تعلق تضاد کا نہ ہو۔جیسے
خط بڑا،زلفیں بڑیں، کاکل بڑے، گیسو بڑے
حسن کی سرکار میں جتنے بڑے ، ہندو بڑے
نوٹ : اس شعر میں خط مطلب داڑھی ، زلف،کاکل اور گیسو کامطلب بال۔۔ اس طرح ان چاروں الفاظ کا تعلق بالوں سے ہے ۔
پتّہ پتّہ ، بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے ،گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے
نوٹ : اس شعر میں پتہ،بوٹا ،گل،باغ سبھی کا تعلق پیڑ پودھوں سے ہے۔
*********
No comments:
Post a Comment